بابا صدیق قتل کیس: قاتلوں کی مالی اعانت کرنے والا شخص گرفتار

Share

مہاراشٹرا پولیس نے جمعہ کو ناگپور سے ایک شخص کو بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دوست اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق قتل کیس کے حوالے سے گرفتار کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کرائم برانچ کی ٹیم قتل کی تفتیش کےلیے ناگپور گئی تھی جہاں اس نے شہر کے علاقے اکوٹ میں واقع پناج کے رہائشی 26 سالہ سومیت ڈنکار واگھ کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ ممبئی لائی ہے۔مذکورہ بالا گرفتار ہونے والا شخص ملزمان کی مالی مدد کرتا تھا، واضح رہے کہ یہ اس کیس میں 26ویں گرفتاری ہے۔ بابا صدیق کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ ایسٹ کے نرمل نگر میں واقع انکے بیٹے اور مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن ذیشان صدیق کے دفتر کے سامنے تین حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar