وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

Share

وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم پیر کو ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔سربراہ اجلاس میں فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسعودی عرب پہنچ گئے۔ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔اسحاق ڈار 11 نومبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …