ٹی20 ورلڈ کپ: آج دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے

Share

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا اور آخری سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے مدمقابل ہوں گی۔ٹی ٹوئنٹی کے میگا ایونٹ میں اب شائقین کو انتظار ہے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کا۔سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلش ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جس نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی، ایک ہارا اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔انگلینڈ نے آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی۔دوسری جانب بھارتی ٹیم ہے جس نے گروپ ٹو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar