ایرانی وزیرِ خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Share

ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔یہ دورہ پاک ایران تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔خیال رہے کہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہو گا

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …