جسٹس اطہر من اللہ سپریم کورٹ میں تعینات کردیئے گئے

Share

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar