حزب اللہ کی اسرائیلی وزیراعظم کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش

Share

حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لبنانی سرحد کے قریب نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش کی گئی۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا کے دورے کیلئے روانہ ہو چکے تھے تاہم ان کے مقررہ مقام تک پہنچنے سے قبل میٹولا میں ایک ڈرون پھٹ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دورے کیلئے مقررہ وقت سے 20 منٹ قبل ڈرون دھماکے سے پھٹا، دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیلی قصبے میٹولا کا دورہ منسوخ کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar