حکومت کا سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

Share

حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کی تعداد میں اضافے کا بل جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، مجوزہ بل کے مطابق سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججوں پر مشتمل ہوگی۔نئی قانون سازی سے متعلق اسپیکر چیمبر میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں تجاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک توسیع کردی گئی ہے، ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج ختم ہونا تھا

Check Also

کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے، 18ویں ترمیم ختم کی جائے، ایم کیو ایم کا مطالبہ

Share وفاقی وزیر مصفطیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔کراچی …