ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Share

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج پشاور کا دورہ کیاہے، کور ہیڈ کوارٹر پشاور پہنچنے پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےافسران اور جوانوں سے خطاب کیا انہوں نے امن اور استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ہیں جنہوں نے نئے ضم شدہ اضلاع بالخصوص اور خیبرپختونخوا میں عمومی طور میں سماجی اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا۔ انہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں۔ قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar