حکومت نے احتجاج مؤخر کروانے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی، ڈاکٹرز عمران خان کا معائنہ کریں گے

Share

وفاقی حکومت نے کل ڈی چوک اسلام آباد کا احتجاج موخر کرنے کےلیے تحریک انصاف کی شرط مان لی، اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے طبی معائنے کیلئے حکومت تیار ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر حکومت کی پیشکش پر مشاورت کر رہے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ کل احتجاج کے لیے اسلام آباد ضرور جائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، ملاقات کی اجازت نہ دے کرحکومت ہمیں اس اقدام پر مجبور کر رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar