شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک،، 40 کی حالت تشویشناک

Share

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 40 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بنیامینا کے علاقے میں دھماکا سنائی دیا کہ جس کے بعد متاثرہ مقام پر ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولنسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے

Check Also

وائٹ ہاؤس پر حملہ کرنے والا امریکی شہری انعام یافتہ استاد نکلا

Share وائٹ ہاؤس پریس ڈنر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کیلیفورنیا کا رہائشی، یونیورسٹی گریجویٹ …