اسلام آباد میں پی آئی اے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

Share

اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 14سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گےسرکلر میں بتایا گیا ہے کہ دفاتر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کانفرنس کے پیشِ نظر ہدایت پر بند رہیں گے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین اپنا کام جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar