فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب، کارندوں کی ہوشربا کال منظر عام

Share

دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ سے وجود میں آنے والے فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔کالعدم فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کے کارندے کی ہوش ربا کال منظر عام پرآگئی، خارجی طارق محمود اور کالعدم پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہوئے ہیں ۔خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے خفیہ کال میں کہا کہ میری خواہش ہے کہ جرگے میں شرکت کروں، پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار ، سیاستیں اور دھرنے مل کر کریں، پنجابی اور دوسری قوموں کو اپنے علاقے سے نکال دیں۔اس حوالے سے دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ کال پشتون کارڈ کے ذریعے غیور پشتونوں کو ورغلانے کی سازش ہے، خارجی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کے لیے بے تاب ہونا گٹھ جوڑ کی واضح دلیل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar