
بلوچستان میں اعلیٰ افسران کی ترقیاں حساس ادارے کی تصدیق سے مشروط کر دی گئیں۔محکمۂ نظم و نسق کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 اور اوپر کے افسران کی ترقیاں حساس ادارے کی تصدیق کے بعد ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے افسران کی تعیناتی بھی حساس ادارے کی تصدیق کے بعد ہو گی، اس کے علاوہ سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈی سیز کی تعیناتیاں بھی حساس ادارے سے تصدیق کے بعد ہو گی۔آئی ایس آئی کی بطور اسپیشل وٹنگ ایجنسی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا