پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو گزشتہ روز ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اعظم سواتی کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے خلاف 2 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …