پنجاب میں گورنر راج کے امکانات کومسترد نہیں کیاجاسکتا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

Share

مسلم لیگ نواز کے رہنما اور پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان کا کہنا ہےکہ امن وامان کی صورت حال اور حالات ہاتھ سے نکلنے پرگورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں گورنر راج کا امکان مسترد نہیں کیا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گورنر راج ناممکنات میں نہیں ،غیر آئینی بھی نہیں البتہ انتہائی قدم ہے ، صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ امن وامان کی صورت حال اور حالات ہاتھ سے نکلنے پرگورنرراج کی آئین میں جگہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دن پہلےگورنر ہاؤس پرحملہ کیا گیا،گیٹ کو آگ لگائی گئی، چند لوگوں نےگورنر ہاؤس کے اندرگھنسےکی کوشش کی، جس طرح امن و امان کو ہاتھ میں لیا جا رہا ہے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔دوسری جانب گورنرہاؤس کی سکیورٹی کے لیے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ، یہ فیصلہ 4 نومبرکو پی ٹی آئی کے احتجاج کےدوران گورنرہاؤس کے دروازے کو آگ لگانے کے باعث کیا گیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar