
وفاق نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت آئی جی پولیس پنجاب کو عہدے سے ہٹانا نہیں چاہتی۔پنجاب حکومت نے فیاض دیو کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی سفارش کر رکھی ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو فوری طور پر انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسکے بعد فیصل شاہکار نے وفاق کو درخواست کی تھی کہ انہیں تبدیل کر دیا جائے۔عمران خان پر حملے کے بعد فیصل شاہکار نے آئی جی پنجاب کے طور پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔ ۔