اسرائیل کیخلاف میزائل حملہ فیصلہ کن ردعمل تھا، ایران

Share

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کے خلاف میزائل حملے کو ’’فیصلہ کن ردعمل‘‘ قرار دے دیا۔صدر مسعود پیزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا ردعمل ہے, ان کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے میں امن کے لیے جائز حق کا استعمال کیا گیا، صیہونی ریاست کی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے۔صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایرانی جنگجو نہیں ہے، لیکن وہ کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے، یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے، ایران کے ساتھ تنازعہ میں نہ پڑیں۔واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے جبکہ لبنانی علاقوں سے بھی اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں

Check Also

امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

Share ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا …