وزیرِ اعظم شہباز شریف دورۂ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

Share

وزیرِ اعظم شہباز شریف دورۂ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 دن قبل امریکا سے واپسی پر لندن رک گئے تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف لندن میں 3 دن قیام کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں، واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا تھا۔علاوہ ازیں انہوں نے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سمیت کئی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی تھی۔

Check Also

میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں طالبان کا قبضہ ہے: مولانا فضل الرحمان

Share جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں …