لیاقت باغ احتجاج: پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

Share

لیاقت باغ میں تحریک انصاف کا احتجاج کا معاملہ، پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو احتجاج کے لیے صوبہ میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا سے پنجاب میں احتجاج کے لیے داخل ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پنجاب میں کسی جگہ احتجاج نہیں کرسکیں گے۔صوبائی حکومت کے مطابق کسی کو پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، دوسری جانب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پورے قافلے کیساتھ راولپنڈی احتجاج کے لئے آنے کا پلان بنا رکھا ہے

Check Also

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ …