بائیڈن اور کملا کے بیانات سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص حملہ کرنے آیا: ٹرمپ

Share

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور صدر جوبائیڈن اور کملا ہیرس کی جانب سے ان کے خلاف بیان بازی سے متاثر ہو کر ریا روتھ ویسٹ پام بیچ آیا تھا تا کہ قاتلانہ حملہ کر سکے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں اور یہ بائیڈن اور کملا ہیں جو ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بندوق بردار شخص 12 گھنٹے تک سکستھ ہول کے قریب درختوں میں چھپا رہا اور پھر اپنی کلاشنکوف کا رخ گالف کورس کی جانب کردیا جہاں سابق صدر ٹرمپ اور ان کے مہمان کھیل میں مصروف تھے۔صدر ٹرمپ سے آگے چلنے والے سیکرٹ سروس ایجنٹ نے روتھ کی بندوق کی نال دیکھتے ہی ملزم پر فائرنگ کر دی جس پر روتھ بغیر فائرنگ کیے ہی فرار ہوگیا تھا۔

Check Also

ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر

Share آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر …