امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل نبیؐ کی تعلیمات میں پنہاں ہے: وزیراعظم

Share

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی موقع پر مبارکباد دی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریمﷺ نے اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، آج امت مسلمہ کو کئی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نبیﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمیں آج کے مشکل دور میں نبیﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ان لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہئے جو بھوک، افلاس اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں۔

Check Also

پیٹرولیم لیوی کیخلاف سپر ٹرین مارچ حیدر آباد پہنچ گیا

Share امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف …