وفاقی کابینہ کا اجلاس پھر ملتوی، آئینی ترامیم آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان

Share

حکومت نے وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہونا تھا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں آج معمول کی کارروائی ہوگی، اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر ہی غور کیا جائے گا، عدالتی اصلاحاتی پیکج آج پیش نہیں کیا جا سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar