چینی وزیر اعظم آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Share

پاکستان میں تعینات سعودی پریس اتاشی کے مطابق چینی وزیر اعظم آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سعودی پریس اتاشی کا کہنا ہے کہ چینی وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچیں گے، سعودی عرب میں چینی سفارتخانے نے پریس اتاشی کے ٹویٹ کی تصدیق کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیر اعظم سعودیہ اور چین کی مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزیراعظم سعودی عرب کے بعد یو اے ای کا دورہ بھی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar