ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Share

پاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا اس حوالے سے آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر بیسز پر 65ء کی جنگ کی یادگاروں کی نمائش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar