
تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کے باعث شہر کے کئی راستے بند ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مری روڈ اقبال پارک کی سڑک دونوں اطراف سے بند ہے، ٹیکسلا جی ٹی روڈ رتہ شاہ مارگلہ کے مقام پر بھی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا ہے

اس کے علاوہ سرائے کالا چوک بھی احتجاج کے باعث بند ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، مال روڈ اور پشاور روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلی ہے جب کہ مری روڈ اقبال پارک کے علاوہ راولپنڈی کی تمام اندرونی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں، واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھ کر اسلام آباد ایئر پورٹ جانے والا لاہور پشاور موٹر وے کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لیہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی حکومت کو آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔اسلام آباد پولیس نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ہدایت جاری کی جائے کہ موٹر وے اور ایئرپورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔کیپٹل پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف تھانے میں مقدمات درج کیے جائیں گے، عوام سے گزارش ہے کہ مشکوک سرگرمی اور شرپسند عناصر کے خلاف 15 پر اطلاع دیں