شمالی وزیرستان دھماکے کے شہداء کی تدفین

Share

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید چاروں افراد کی تدفین کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رزمک بازار میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے 17 افراد رزمک، میران شاہ اور بنوں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رزمک بازار میں دھماکا ہوا تھا۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے رزمک بازار میں موٹر سائیکل میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar