
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 اور 25 اگست کی رات کو دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اِن حملوں کا مؤثر جواب دیا ہےسیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا, واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ اور شہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا