
قطر سے نیپال جانے والی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ کیو آر 652 دوحہ سے کھٹمنڈو جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئیذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا۔ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 652 نے صبح سوا 8 بجے جناح ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے مسافر کا طبی معائنہ کیا۔