روس کے مشرقی علاقے میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ

Share

روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر پیٹروپاولوسکی کمچٹکا سے 55 کلو میٹر دور تھا اور گہرائی 18 میل تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، زلزلے کے بعد اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا امکان نہیں ہے۔

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …