بھٹو کو شہید پاکستان کا ایوارڈ دیا جائے گا ، صدر مملکت نے منظوری دے دی

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اورغیرملکی افراد کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔اعزازات 23 مارچ 2025 کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں عطا کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اعزازات حاصل کرنیوالوں میں پاکستانی وغیرملکی بھی شامل ہیں۔صدر مملکت نے ذوالفقارعلی بھٹو شہید کو نشان پاکستان عطا کرنےکی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سد پارہ کو ستارہ امتیازعطا کرنے کی منظوری دی گئی۔ادب کے شعبے میں ناصرکاظمی مرحوم کونشان امتیازدیاجائے گا جبکہ پرنس عبدالعزیز بن سلمان السعود کوہلال پاکستان کی بھی منظوری گئی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …