جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

Share

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار نثار حسین، نائیک رشید گل، نائیک عرفان اللہ کان اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکوریٹی فورسز خوارج کا قلع قمع کرنے اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …