
مری روڑ راولپنڈی پر تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ایک کارکن بجلی کے کھبے پرچڑھ گیا اور تاروں کی زد میں آنے کے بعد بجلی کا جھٹکا لگنے کےجھلس گیا اور اونچائی سے نیچے گرگیا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی کا کارکن بجلی کے کھمبے پر بلندی پر پہنچا تو تاروں کی زد میں آگیا۔پی ٹی آئی کارکن بجلی کا جھٹکا لگنے سے اونچائی سے نیچے گر کر بے ہوش ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کی وجہ سے ایمبولینس کو راستہ ملنے میں دشواری پیش آئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے کھمبے سے گرنے والا کارکن تا حال بے ہوش ہے، کارکن سے کوئی دستاویز نہیں ملی جس سے شناخت ہو سکے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کےکرنٹ سے زخمی کارکن کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔جھلسنے والا نوجوان ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے