
سعودی عرب کے وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے۔محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا 21 نومبر کو دورہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گیسعودی خصوصی سیکیورٹی ٹیم سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی توقع ہے۔ اسی طرح سعودی ولی عہد کے دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔