حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کو قتل کرنے کے لیے واٹس ایپ سے مدد لینے کا انکشاف

Share

یورپی مبصر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا، یورپی مبصر برائے مشرق وسطی ایلیاجے میگنیئر نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا۔ایک بیان میں یورپی مبصر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین اسپائی ویئر لگائے۔اسپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی۔ایلیاجے میگنیئر کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہانیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد قتل کیا گیا۔یورپی مبصر نے مزید کہا کہ کال کے دوران اسماعیل ہنیہ کے مقام کی نشاندہی کی گئیاسرائیلی میڈیا نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں نشانہ بنانے کی وجہ ظاہر کردی ہے۔اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ تہران میں قتل کی وجہ یہ تھی کہ وہاں سیکیورٹی کی ذمہ داری ایران کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ چاہتی تو اسماعیل ہنیہ کو قطر میں ہی قتل کردیا جاتا لیکن اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کرنے کی 2 وجوہات تھیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلی وجہ یہ تھی کہ حماس کے سربراہ کو نشانہ بنانا تھا اور دوسرا ایران کو المیہ کا شکار کرنا تھا۔غیر ملکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ایران اس کا جواب کیسے دیتا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar