پاکستان کی حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت

Share

دفتر خارجہ نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے، ہنیہ کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ، سرحد کسی بھی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، ہمیں اس حملے کے وقت پر شدید حیرت ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایران کے نئے صدر نے حلف اٹھایا، اس تقریب میں غیر ملکی وفود بشمول پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar