حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو شہید کردیا گیا

Share

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ان کی رہائش گاہ پر حملہ کر کے شہید کردیا، اسماعیل ہانیہ کو تہران میں گولی ماری گئی۔حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نئے ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔ ایران کی سرکاری ایجنسی کے مطابق حملہ علی الصبح کیا گیا، اسماعیل ہانیہ کی عمر 61 برس تھی۔دوسری جانب حماس نے ایک بیان میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصیدیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے شہید ہوگئے تھے۔حماس نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا۔ ایرانی پاسدران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسماعیل ہانیہ اوران کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پرنشانہ بنایا، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar