حماس کے رہنما مصطفیٰ محمد ابو عرہ اسرائیلی قید میں انتقال کرگئے

Share

حماس کے رہنما مصطفیٰ محمد ابو عرہ اسرائیلی قید میں انتقال کرگئے۔عرب میڈیا کے مطابق 63 سالہ مصطفیٰ محمد ابو عرہ کو علاج سے محروم رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی کمیشن برائے امورِ اسیران کے مطابق مصطفیٰ محمد ابو عرہ کا انتقال جنوبی اسرائیل کی رامون جیل سے اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری سے پہلے وہ صحت کے سنگین مسائل میں مبتلا تھے اور انہیں علاج کی اشد ضرورت تھی۔فلسطینی ادارے نے بتایا ہے کہ ابو عرہ کو گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور علاج سے محروم رکھا گیا

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …