نیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو میں پھسل کر تباہ ہو گیا

Share

نیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو میں پھسل کر تباہ ہو گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو ائیر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے سوریا ائیر لائن طیارے میں کریو ممبرز سمیت 19 افراد سوار تھے، حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

حادثے کے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جہاز کے کپتان منیش سکایا کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔طیارہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar