پی ٹٹی آئی پر پابندی سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

Share

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں کل گیارہ بجے ہوگا، جس میں پی ٹی آئی پرپابندی اورعارف علوی ، بانی چیرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل سکس کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور آے گا ۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین تقرری کی منظوری بھی دی جاے گی۔کابینہ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا جن میں بیرونی سرمایہ کاروں کوویزا فری انٹری کی سمری پرغور ہوگا ، جبکہ نجکاری کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کی سمری بھی کل کی اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar