ماضی میں 2 کامیاب ترین اداکاراؤں کو ڈیٹ کیا: رنبیر کپور کا اعتراف

Share

بالی وڈ کے خوبرو اداکار رنبیر کپور نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں دو بہت ہی مقبول اور کامیاب اداکاراؤں کو ڈیٹ کیا۔حال ہی میں رنبیر کپور نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ماضی کی زندگی پر بات کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق کئی انکشافات بھی کیے۔دوران انٹرویو اداکار نے کہا ‘میں نے ماضی میں دو بہت ہی کامیاب اداکاراؤں کو ڈیٹ کیا تھا جن سے بریک اَپ کے بعد مجھے دھوکے باز ہونے کا ٹیگ ملا’۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ دھوکے باز ہونے کے لیبل کے ساتھ گزارا ہے اور میں آج بھی اسی لیبل کا سامنا کر رہا ہوں’۔تاہم اداکار نے دیپیکا اور کترینہ کا نام لینے سے گریز کیا۔یاد رہے کہ ماضی میں رنبیر کپور نے دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو ڈیٹ کیا تھا، رنبیر اور دیپیکا کا تعلق 2008 میں ان کی فلم بچنا اے حسینوں کے بعد شروع ہوا۔دو سال بعد 2009 میں ان کا رشتہ اس افواہ پر ختم ہوا کہ رنبیر نے دیپیکا کو کترینہ کیف سے رشتہ رکھ کر دھوکہ دیا ہے۔دیپیکا پڈوکون سے بریک اپ کے بعد رنبیر نے کترینہ کیف سے تعلقات رکھے لیکن 2016 میں ان دونوں نے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔بعدازاں اپریل 2022 میں رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کی، اس اسٹار جوڑی کی ایک بیٹی راہا کپور بھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar