جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ

Share

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا۔افغان شہریوں کے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ اور پاکستانی پرچم اتارنے کے واقعے کے بعد پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جرمن حکام کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ افغان شہریوں نے احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتار دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar