بنوں کنٹونمنٹ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا سپرد خاک

Share

راولپنڈی: 15جولائی کوبنوں کنٹونمنٹ پرخودکش حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیاآئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید،حوالدار شہزاد احمد شہید، حوالدار ظلِ حسین شہید، سپاہی ارسلان اسلم شہید، سپاہی اشفاق حسین خان شہید، سپاہی سبحان مجید شہید، سپاہی امتیاز خان شہید اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کےلانس نائیک سبز علی خان شہید کو سپرد خاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، لواحقین اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہےکہ دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar