مسقط کی مسجد امام علی پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

Share

انتہا پسند داعش نے گزشتہ روز عمان کے دارالحکومت مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد علی ابن طالب میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔مسجد پر دہشت گرد حملے میں پانچ پاکستانیوں سمیت نو عزادار جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد عمان میں متعدد مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔عمانی پولیس نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے وقت مسجد امام علی میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہاں عزاداری ہو رہی تھی۔پاکستان کے دفترِخارجہ نے بتایا ہے کہ اس حملے میں فائرنگ کی زد میں آخر 30 پاکستان زخمی بھی ہوئے جن کا متعدد اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar