عمران خان کا جناح ہاؤس اور دیگر 11 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری

Share

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا جناح ہاؤس اور دیگر 11 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کوعسکری تنصیبات پرحملےکا کہا۔**تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ میچنگ ٹیسٹ، پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی واٹس ایپ ویڈیو کال کےذریعے حاضری لگائی گئی۔تحریری حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا جب انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں تو وہ معافی کیوں مانگیں، عمران خان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی رخواستوں کی مخالفت کی۔تحریری حکم کے مطابق ملزم پر جدید ڈیوائسز کے زریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے، پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے وائس میچنگ ٹیسٹ سمیت دیگر تفتیش کرنی ہے، انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کے عمل میں خلل نہیں ہونا چاہیے۔تحریری حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تمام مقدمات میں 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے زریعے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …