مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، سینیٹ و قومی اسمب

Share

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا، حکومت نظر ثانی میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ سے حکمت عملی مرتب کرے گی، حتمی فیصلہ کل نوازشریف کی صدارت اجلاس میں ہوگا۔سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں نظرثانی اپیل دائر کرنے سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکمت عملی کی تیاری کے لیے بحث کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ کل نواز شریف کی صدارت میں اجلاس میں ہوگا۔پارلیمنٹ کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے بارے میں عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی جبکہ حکومت نظر ثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar