الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دیدی

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے عدالت کو 29 ستمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرا دیدورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ اس حوالے سے اگلے 2 ہفتوں میں 2 نوٹیفکیشنز جاری کر دیے جائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ مزید سماعت چھٹیوں کے بعد ہو گی، کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو سی ایم دائر کر دی جائے

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …