حکومت نے حساس ادارے کو فون ٹیپنگ کی اجازت دے دی

Share

حکومت نے قومی سلامتی کے پیش نظر اور جرم کے خدشے کے تناظر میں آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دے دی۔، آویئرانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) ایکٹ کی دفعہ54کے تحت آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کیلئے کم ازکم گریڈ 18 کا آفیسر تعینات کیا جائے گا، مذکورہ آفیسر کو کال، میسج یا کسی بھی کال کو ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar