وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ، مراسلہ جاری

Share

وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ، وفاقی حکومت نے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی۔ذرائع کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز کو ہٹانے کا معاملہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، فوج تعیناتی کی تفصیلات زمینی صورتِ حال کو مدنظر رکھ کر طے کی جائیں گی۔فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …