ایران صدارتی انتخابات ، مسعود پزشیکان نے میدان مار لیا

Share

ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے میدان مار لیا۔غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی امیدوار مسعود پیزشیکان نے ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ ان کے مخالف امیدوار سعید جلیلی کو ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹ ملےایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشیکان کی کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رن آف مرحلے میں تقریباً 3 کروڑ ایرانی شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیا ، صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا جبکہ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد تھا۔واضح رہے کہ 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب منعقد ہوئے تھے، تاہم کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا جس کے بعد 5 جولائی کو صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …