
برطانیہ میں حکمراں جماعت کنزرویٹو کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد ایگزٹ پولز جاری کردیا گیا جس کے مطابق لیبرپارٹی 177 نشستوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرارپائی ہے۔ حتمی تجزیے میں لیبر پارٹی کو 326 نشستیں مل پائیں گی جبکہ کنزرویٹو پارٹی 136 سے زائد نشستیں نہیں لے سکے گی۔لیبرپارٹی کے کیئر اسٹارمر وزیراعظم بنیں گے، لیبرپارٹی کو 177 سیٹوں کی اکثریت ملے گی جبکہ کنزریٹو پارٹی کو 141نشستیں ملیں گیبرطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشتوں پر چار جولائی کو پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ 15 گھنٹے جاری رہی، برطانیہ بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا.برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشتوں پر چار جولائی کو پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ 15 گھنٹے جاری رہی، برطانیہ بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا.حتمی نتائج رات گیارہ بجے سے شروع ہوں گے اور صبح تک تمام نتائج مکمل ہو جائیں گے. ماضی کے ایگزٹ پولز بڑی حد تک درست ثابت ہوئے ہیں۔ نو جولائی کو نومنتخب اراکین حلف لیں گے اور اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔17 جولائی کو پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا، بادشاہ چارلس خطاب کریں گے۔ ٹوری پارٹی کو چودہ سال کے دوران بریگزٹ اور کرونا وائرس جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ پارٹی گیٹ اسکینڈل کے بعد کنزرویٹو پارٹی عوام کا اعتماد کھو بیٹھی تھی۔